افغانستان:موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں 4افرادہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں چارافرادہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔ ہرات کے صحت عامہ کے محکمے کے ڈائریکٹرنے بتایاہے کہ یہ دھماکہ حاجی عباس کے علاقے میں ایک سڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیزموادپھٹنے سے ہوا۔کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔