پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کا آخری حد تک ساتھ دینگے۔ آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیتی رہے گی، وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے،پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) لے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،کور کمانڈر اجلاس ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت ہوا، جس میں بھارتی اقدام کیخلاف حکومتی موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم وطن کے دفاع کےلئے ہر حد تک جائیں گے، پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ہر طرح کے حالات کےلئے تیار ہیں، اپنی ذمہ داریاں نبھانے کےلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں، پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا پاکستانی قوم کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان نے کبھی بھی مقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل 370 یا 35 اے کوقبول نہیں کیا مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی الزامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔