بھارت کے عزائم کو اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور ہرجگہ بے نقاب کریں گے۔ گورنرپنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کے عزائم کو اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور ہرجگہ بے نقاب کریں گے، وعدہ ہے ہماری حکومت بھارت کے مطالم کو پوری دنیا پر عیاں کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ایوان قائد اعظم میںبےتیغ سپاہی کی تقریب رونمائی سے گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے حوالے سے اپنی یادداشت کو اس کتاب میں سمو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب پاکستان کی ہر لائبریری میں ہونی چاہیے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش مودی کو پسند نہیں آئی، پلواما کے واقعہ کے بعد مودی نے کہا تھا پاکستان کو تنہا کر دوں گا، وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں بھارت کا پروپگنڈہ ختم کر دیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پرنہتے لوگوں پر کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے، وعدہ ہے ہماری حکومت بھارت کے مطالم کو پوری دنیا پر عیاں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم کو اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور ہرجگہ بے نقاب کریں گے۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ کشمیری صرف آزادی، حق خودارادیت چاہتے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔