کراچی کی صفائی کا منصوبہ وضع کرلیا گیا ہے: علی زیدی

سمندری امور کے وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کی صفائی کا منصوبہ وضع کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں وسائل کا انتظام کیا جارہا ہے۔ کراچی میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہم کے لئے صفائی اور سکیورٹی کے عملے کو متحرک کرنے اور درکار آلات کی دستیابی یقینی بنانے کاعمل آج شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا مہم کا مکمل عمل کراچی کی قیادت اور انتظامیہ کے نمائندوں کی طرف سے شروع کیا جارہا ہے