وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی پیچیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ردعمل کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دی

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوئوں کے جائزے اور مقبوضہ کشمیر کی پیچیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ردعمل کی تیاری کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل، سیکرٹری خارجہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر اور معروف قانون دان احمر بلال صوفی شامل ہونگے۔