عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ چوہدری ترجمان دفتر خارجہ تعینات
وزارتِ خارجہ نے عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کی موجودہ ترجمان عائشہ فاروقی ٹریننگ کیلئے روانہ ہورہی ہیں جس کی وجہ سے زاہد حفیظ کو ترجمان کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزارت خارجہ نے زاہد حفیظ کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری وزارتِ خارجہ میں گزشتہ 26 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔