مضان شوگر ملز کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز پرفرد جرم عائد
لاہور : رمضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی،اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف عدالت کے روبروپیش ہوئے،احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا ، عدالت نے دونوں کے وکیل کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے ۔