فیس بک نے امریکی صدر ٹرمپ کی شیئر کردہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا۔
ویڈیو کلپ میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں جب کہ طبی اعتبار سے دیکھا جائے تو کورونا وائرس سے بچوں کی ہلاکتیں بھی سامنے آچکی ہیں۔
ایسے میں فیس بک نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔
فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ کسی صدرکی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس بریفنگ میں اپنی ویڈیو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ بیمار ہونے سے مدافعت سے متعلق بات کی تھی، مطلب یہ تھا کہ بچے بیماری سے جلد صحتیاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔