پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد : پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج (جمعرات) شام پانچ بجے اسلام آباد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر رکھا ہے ۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔اجلاس میں قومی اسمبلی کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوائے گئے 11 بل پیش کیے جائیں گے جن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے اور میوچل لیگل اسسٹنٹس بل سمیت دیگر بل شامل ہیں۔ ایوان بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ایک قراردادکی منظوری دے گا ۔