عجمان: سبزی مارکیٹ میں لگی آگ پر3گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی سبزی مارکیٹ میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ چند ہی لمحوں میں تیزی سے پھیل گئی تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی اور شارجہ سے فائرفائٹرز بلاکر آگ پر قابو پایا گیا، حکام نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ، عجمان کی مارکیٹ میں لگی آگ نے تقریبا تمام اشیا کو جلا کر راکھ بنا دیا ، البتہ کورونا کے باعث مارکیٹ 4 ماہ سے بند پڑی تھی کوئی شخص اس میں موجود نہیں تھا اس لیے کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ۔ مارکیٹ میں پلاسٹک کا سامان بڑی تعداد میں موجود تھا اس لئے آگ زیادہ بھڑکی اور قابو پانے میں وقت لگا۔