انڈونیشیا کے جزیرہ سومبا کے قریب 5.5 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا کے جزیرہ سومبا کے قریبی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ ایسٹ نوسا ٹینگارا کے علاقہ وینگاپو کے مغرب میں 129 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔