سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ماڈل کے ساتھ موٹر سائیکل پر آگہی مہم
سعودی عرب میں ایک سیاح فہد العضل کورونا وائرس بارے آگہی مہم کے تحت موٹر سائیکل پر نجران سے ریاض پہنچ گیا۔ سعودی اخباریہ کے مطابق مقامی سیاح فہد العضل جو ’رحالکو‘ کے لقب سے مشہور ہے ریاض کی سڑکوں پر کورونا وائرس کا ماڈل لے کر گھوم رہا ہے۔مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ دراصل کورونا وائرس کا ماڈل ہاوس آئسولیشن کے زمانے میں تیار کیا تھا۔ خواہش تھی کہ وبا ختم ہونے پر یہ ماڈل لے کر سعودی عرب کے شہروں میں لے کر جاﺅں۔ عوام کو وبا سے نجات کی خوشخبری دینے کے لیے کورونا کا ماڈل تیار کیا تھا۔ فہد العضل کا کہنا تھا کہ صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور وبا کا دورانیہ طول پکڑ گیا ہے۔ اب طے کیا ہے کہ لوگوں کو وائرس کے خطرات سے آگاہ کیا جائے۔ اس کے لیے کورونا کے ماڈل کی نمائش سے بہتر کوئی وسیلہ نہیں ہوسکتا۔