مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل آج ہوگا،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزرا اور دیگر شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا ۔
اجلاس میں کورونا وائرس کےخلاف قومی سطح کی حکمت عملی پرغور ہو گا۔صوبوں کی طرف سے ایف بی آر کے غیر مجاز طریقہ کار کے ذریعے کٹوتی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا ۔
حکومت پنجاب کی چشمہ رائٹ بینک کنال کے زیریں حصے کا کنٹرول مکمل طور پر حوالے کرنے کی درخواست ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ حکومت سندھ کی جانب سے معدنیات کے1948 ایکٹ میں ترمیم کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔