جاپانی ماہرین کا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے نئے مصنوعی زہانت اور سپر کمپیوٹر استعمال کرنے کا اعلان
کورونا وائرس کی روکتھام کے اقدامات سے متعلق جاپان کے انچارج وزیر نیشی مورا یاسوتوشی نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے، انفیکشنز پر قابو پانے کے نئے موثر اقدامات دریافت کرنے میں، رواں ماہ کے آخر تک کامیاب ہو جائے گی۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں ماہرین کے حکومتی پینل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا سے بہتر طور پر نمٹنے کے طریقے دریافت کرنے کے لیے یہ پینل مصنوعی ذہانت اور سپر کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے وائرس کی منتقلی کی فرضی آزمائش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پینل کے ارکان اپنے ادراک و فہم کو یکجا کرتے ہوئے موثر اقدامات دریافت کریں گے تاکہ حکومت کو وسیع تر شعبوں کے کاروباری اداروں کو کاروبار بند رکھنے کا نہ کہنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ وبا وسیع پیمانے پر پھیل رہی ہے اور موسمِ خزاں یا اس کے بعد انفلوئنزا میں ہونے والے اضافے سے مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اگست میں کسی وقت ماہرین کے پینل سے نتائج موصول ہونے کے منتظر ہیں۔ پینل میں نیشنل گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی سٹڈیز کے اعزازی پروفیسر کوروکاوا کی یوشی اور کیوتو یونیورسٹی کے پروفیسر یاماناکا شِنیا بھی شامل ہیں۔