ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،چارافرادہلاک،متعددلاپتہ
بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ممبئی میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ جاری کررکھا ہے۔ممبئی میں محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش سے ہونیوالے حادثات میں 4 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔