اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تین مکانات مسمار کردیئے

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات مسمار کر دئیے اور تیسرے خاندان کو خود مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس شہر جنوب میں سلوان قصبے میں دو فلسطینی مکانات مسمار کردئیے جو دو بھائیوں سامر اور سلیمان القاق اور انکے خاندان کی ملکیت تھے۔ہمسایہ شہر بیت حنینا میں ، اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی خاندان کو ''بغیر لائسنس تعمیر''کا بہانی بنا کر اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ گھر کے مالکان کو بھاری جرمانے اور جیل سے بچنے کے لئے اپنی جائیداد مسمار کرنا پڑی۔2020 کے پہلے نصف حصے کے دوران ، اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسماری کے 74 آپریشن کیے ، جن میں 30 خود ساختہ انہدام تھے۔