یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ کی شدید قلّت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ کی شدید قلّت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع,قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزاء کی جانب سے جمع کرائی گئی-ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ کی شدید قلت ہیدا ہوگئی ہے۔50 ارب روپے کے دئیے گے یوٹیلیٹی اسٹورز پیکج کے باجود سپلائی بہتر ہونے کی بجائے بدتر ہوگئی ہے۔68 روپے فی کلو والی چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر نایاب ہے -۔800 روپے میں فراہم کیا جانے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی نہیں مل رہا۔یہ صورتحال دالیں اور چاول کی بھی ہیں۔عوام کو ریلف فراہمی کے لیے بنائے گے یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کے لیے پریشانی کا سبب بن گئے ہیں۔ عوام دشمن حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا بھی بیڑا غرق کر دیا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ کی فرکو یقینی بنائے۔