مون سون بارشوں کا سب سے طاقتور سسٹم نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سب سے طاقتور سسٹم شروع ہونے کو ہے، چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر میں شدید بارشیں ہوں گی، کئی شہروں میں صورت حال خراب ہو سکتی ہے، الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے چوتھے اسپیل کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی،خلیجی بنگال میں ہوا کے کم دبائو کے باعث مون سون کا سسٹم بن رہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 6 اگست بروز جمعرات سے سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں داخل ہوگا۔ جمعرات کی شام سے ہفتے تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مون سون کی ہوائیں شدت سے داخل ہوں گی۔ 6 اگست کی شام سے تیز ہواں کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ 6 اگست بروز جمعرات سے 8 اگست بروز ہفتہ کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ لہذا مون سون کے نئے سلسلے کے حوالے سے تمام ادارے الرٹ رہیں۔محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد آزاد کشمیر میں بھی بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مون سون کا چوتھا اسپیل پہلے 3 اسپیل کے مقابلے میں زیادہ شدت والا ہوگا۔ اب تک مون سون کے تحت سندھ میں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔