کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر
کراچی کے علاقے شارع فیصل، ڈرگ روڈ، ناتھا خان کے قریب کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. ذرائع کے مطابق کے ڈی اے چورنگی، حیدری، فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سڑکوں پر پانی جمع ہے، گارڈن انکل سریا، شاہین کمپلیکس، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف بھی پانی جمع ہے.