ڈیجیٹل ڈپلومیسی وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ڈپلومیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی زیر صدارت ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ کا اجلاس ہوا۔شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کر دیا ہے، ڈیجیٹل ڈپلومیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کو اللہ نے بہترین ہیومن ریسورس سے نوازا ہے،ہمارے پاس وسیع تجربہ کے حامل سفارت کار، سفیر موجود ہیں۔