حکومت کا ہوٹلز،پارکس کھولنے کا فیصلہ، مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے ایس او پیز تیار کیے جارہے ہیں، کوروناوباکےحوالے سےکافی بہتری سامنےآئی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا مان رہی ہے. اسد عمر نے کہا کہ ایران میں وبا کی دوسری لہر جاری ہے،ہلاکتیں سامنےآرہی ہیں،ایران میں نئی کورونالہرسےمتاثرین کی تعدادپہلےسےکہیں زیادہ ہے. انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، 7 ستمبر کو آخری ریویو کریں گے، معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے گی.