مریم نواز کی نیب میں طلبی، سوال نامہ تیار
لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی سےمتعلق سوال نامہ تیار کرلیا ہے، جس میں زمین کی خرید و فروخت کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 200 ایکڑ اراضی الاٹمنٹ کے معاملے پر نیب نے پیشی سےمتعلق سوال نامہ تیار کرلیا ہے، نیب نے سوالنامے میں کہا ہے کہ زمین کی خریدوفروخت کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔ نیب نے سوال کیا ہے کہ زمین کی خریداری کیلئےفنڈز کب اور کہاں سےمینج ہوئے اور مذکورہ اراضی کی خریداری کیلئےڈیوٹی،ٹیکس کی تفصیلات دیں۔ سوالنامے کے مطابق اراضی میں سے کوئی حصہ فروخت کیا گیا تو تفصیلات فراہم کریں، اراضی ایگریکلچر یاکمرشل استعمال میں آئی توتفصیلات دی جائیں۔