ایل ڈی اےلاہور کے مختلف علاقوں مٰیں 24کروڑ روپے لاگت کا بارشی پانی جمع کرنے کا منصوبہ،پلانٹس کا سافٹ ویئر تیار کیا جائے گا
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے لارنس روڈ کے بعد شہر کے دو اور مقامات پر رین واٹر ہارویسٹنگ (بارشی پانی جمع کرنے)کے منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبے بسم اللہ پارک تاج پورہ اور بیرون شیرانوالہ گیٹ سرکلر روڈ پر تعمیر کئے جائیں گے جن پر مجموعی طور پر 24کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ تاج پورہ میں بنائے جانے والے منصوبے کی استعداد12لاکھ گیلن جبکہ شیرانوالہ گیٹ کے باہر 15لاکھ گیلن استعداد کا منصوبہ بنایاجائے گا۔
ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت شہر میں مزید آٹھ مقامات پر ایسے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا پانچواں اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے شرکاءکو گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔