دنیا کو ایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے، ترک صدر کا پیغام
انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا کے پہلے ایٹمی حملے کے 75 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ دنیا کوایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کے 75سال مکمل ہونے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کو ایٹم بم کے استعمال کی دوبارہ غلطی نہیں کرنی چاہیے، جوتباہی جاپان کے عوام نے دیکھی اس غلطی کو دہرانے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے آج سے 75 برس قبل 6 اگست 1945 کی صبح امریکا نے ہیرو شیما پر ایٹم بم گرایا تھا ، جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے اور ہزاروں افراد معذور و زخمی ہوگئے تھے۔