کرونا وائرس کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل
کراچی: کرونا وائرس کے دوران دیوار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا۔ کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا، دنیا بھر سے 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ دستاویز کے مطابق3 لاکھ پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا، 4 ہزار 329 پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2 ہزارتبلیغی افراد 1326 زائرین بھی واپس آئے۔