کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش سے موسم خوشگوار

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کے چوتھے اسپیل نے بارش برسانا شروع کردیا۔شہر کے کئی علاقوں سے عید سے قبل ہونے والی بارش کا پانی اور گندگی اب تک صاف نہ ہوسکی تھی کہ نئے اسپیل سے ان علاقوں کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔کشمیری محلے میں جمع سیوریج کا پانی اور کچرا اب تک ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا، گندگی اور کچرے کے باعث کورنگی ندی کے بہاؤ میں بھی رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ماڈل کالونی میں جانوروں کی آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن اور بارش سے مکینوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔