پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 اگست جشن آزادی پیکج کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فیصد رعایت ہو گی۔ سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔73 ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے۔ یہ اسکیم 7 اگست تا 14 اگست 2020 تک جاری رہے گی۔