کراچی میں مون سون سیزن کا چوتھا اسپیل، کئی علاقوں میں پانی جمع

کراچی: (06 اگست 2020) شہر میں مون سون سیزن کا چوتھا اسپیل جاری ہے۔شدید حبس کے بعد شہر میں بادل کھل کر برس پڑے۔کئی مقامت پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامناہوا۔صبح سویرے سے گرمی نے کراچی والوں کو خوب ستایا اور پارہ 39 ڈگری کو چھو گیا لیکن پھر ہوئی شہر قائد میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی انٹری جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بادل خوب جم کر برسے جس سے جل تھل ایک ہوگیا۔اب تک شہر میں سب سےزیادہ بارش صدر میں 28ملی میٹر ،بیس فیصل میں 23.5ملی میٹر،سرجانی میں 19ملی میٹر،گلستان جوہر میں 11.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔