جاپانی وزیر دفاع کی علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تحسین

جاپان کے وزیر دفاع Kono Taro نے علاقائی امن وسلامتی کے لئے پاکستان کے کردار خصوصا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے یہ بات بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کوروناوائرس کے پھیلائو کو کامیابی سے روکنے اور ٹڈی دل کے خطرے کے خلاف موثر اقدامات کرنے پر بھی پاکستان کا خیر مقدم کیا۔