ایران کے آٹھویں صدر ابراہیم رئیسی نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھا لیا
ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے پارلیمنٹ میں اپنے منصب کا حلف اٹھالیا جس کے ساتھ ہی وہ ایران کے آٹھویں صدر بن گئے ہیں اور انہوں نے دنیا کے تمام اور خصوصاً خطے کے ممالک سے دوستانہ تعلقات کا عزم ظاہر کیا ہے۔نئے صدر کو اقتدار میں آتے ہی امریکی پابندیوں، کورونا کے سبب صحت کے بڑھتے ہوئے بحران، تیزی سے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے ایٹمی معاہدے کی بحالی اور مشکلات سے دوچار معیشت سے نمٹنے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔سابق جج کو انسانی حقوق کے منفی ریکارڈ کے سبب مغربی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور ہزاروں سیاسی قیدیوں کی پھانسی میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔