وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، نامزد وزیر اسد کھوکھر کا بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق
لاہور : نامز د صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی دعوت ولیمہ میں نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے مبشر کھوکھر کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی دعوت ولیمہ جاری تھی کہ ان کے بھائی مبشر کھوکھر پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے ۔۔شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے، تقریب میں صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر کے بھائی کو ٹارگٹ کر کے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جب کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے.