وزیر اعلی پنجاب سے مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ کی ملاقات
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ کی ملاقات,ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات میں کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔ افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔ موجودہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔ بیرون ملک بسنے والے آئندہ موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے۔ ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔