تحریک انصاف جواب دے، سی پیک رول بیک کس کے کہنے پرکیا؟۔سعد رفیق

وفاقی وزیربرائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جواب دے! سی پیک رول بیک کس کے کہنے پرکیا؟فال آف کشمیر پر مجرمانہ خاموشی کیوں دکھائی؟ملکی آئین کیوں توڑا؟ریاستی اداروں پرحملے کس کے ایماپر کرتے ہو؟جب بھی قومی معیشت سنبھلنے لگے،ایجی ٹیشن شروع کیوں کرتے ہو؟تم مودی کی کامیابی کیلئے پرامید اور دعاگو کیوں تھے؟صیہونی اور تم ایک دوسرے کے حامی کس بنیاد پرہو؟امریکی ، برطانوی ، بھارتی اور اماراتی شخصیات اور غیر ملکی کمپنیاں تم پر سرمایہ کاری کیوں کرتی ہیں ؟انشا اللہ، ملک دشمنوں کا کام آسان کرنیوالے تباہ ہوںگے۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک افواج کے شہد کی شہادت کے موقع پر دشنام طرازی اور ہرزہ سرا ئی کرنیوالے پی ٹی آئی کے حامی فتنہ عمرانیہ کے تربیت یافتہ اوباش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ عمران کوآگے بڑھانے کیلئے جلائی گئی نفرت کی چِتا اب جنگل کی آگ بن چکی۔ اس بھڑکتے جہنم کوبجھاناقومی اتحاد واستحکام کا ضامن ہوگا۔