عمران اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنیوالے پچھتائیں گے: شیخ رشید
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے کہا سیاسی بے امنی اور بدامنی ملک میں مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ شیخ رشید نے کہا عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، 30 اگست تک اہم وقت ہے۔
سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ مستقبل کی ساری ذمہداریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 6, 2022