وفاقی حکومت کی چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو 10 محرم تک کام جاری رکھنے کی ہدایت
وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو فی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھی لکھا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا تھا اور وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس اور وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں بھی غیر حاضر تھے۔تاہم اب وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کوفی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہدایت کی کہ کامران علی افضل محرم الحرام اورامن وامان کے پیش نظرپنجاب میں کام جاری رکھیں,کامران علی افضل بطور چیف سیکرٹری پنجاب 10 محرم تک کام کرتے رہیں گے.