کامن ویلتھ گیمز: ایک اور گولڈ میڈل کی امید، محمد شریف فری اسٹائل ریسلنگ کے فائنل میں پہنچ گئے
ریسلر محمد شریف طاہر کامن ویلتھ گیمز میں 74 کلو گرام فری اسٹائل کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے، جس کے بعد ملک کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیتنے کی امیدیں بڑھ گئیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے حریف ریسلر کول ہاکنز کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 0-11 سے شکست دی۔
محمد شریف طاہر گولڈ میڈل کے لیے اگلا مقابلہ آج بھارت کے نوین سے کریں گے، یہ مقابلہ رات 9 بجے سے 11:30 بجے کے درمیان شیڈول ہے۔رواں ہفتے کے آغاز میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر ریکارڈ بنایا اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔