مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائےوقت) پاکستان کی خارجہ پالیسی اسوقت انتہائی بلندیوں پر ہے، جس کا سہرا نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جاتا ہے۔ یہ وہ شخصیت ہے جس نے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر نئی عظمت بخشی ہے۔ !! شکریہ محمد اسحاق ڈار
لگتا ہے درویش صف نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خزانے کی وزارت کے بعد خارجہ امور کی وزارت کا بھی جادو چل گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ اپنے بیان میں کہاکہ ایسے لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا بھی اعزازی وزیر خارجہ کامنصب سنھبالے ہوئے ہے جبکہ دوسری بھارت کی خارجہ پالیسی شدید بھنور کا شکار ہے ڈئیر فرینڈر سے ڈیڈ اکانومی تک پہنچ گئی ہے اور بھارت کو صبح و شام ٹرمپ پاکستان جنگ بند کروانے اور تباہی سے بچانے کا ہر فورم سے پیغام دیکر بھارت کو جنگ کے زخم بھولنے نہیں دے رہا۔ دوسری جانب ٹیرف کی شرح 29 فیصد اور 07 بڑی کمپنوں کو بھارت کے ساتھ کاروبار سے روک دیا اور روس سے تیل کی بھارتی خریداری کی دیوار کھڑی کر دی ہے۔ مزید ٹیرف اور بھاری جرمانے کی دھمکی نے بھارتی خارجہ پالیسی اور مودی کو معلق کر دیا ہے، بھارت کی ایشیاء میں لیڈنگ رول کے خواب کو بھی چکنا چور کر دیاہے جبکہ دوسری طرف پاکستان کا ٹیرف 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیاہے جس سے 10 فیصد کمی ہوئی اور پاکستان اپنی بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا میں مضبوط دفاع طور ابھرتی معشیت کہ طور پر دنیا اور عالم اسلام میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔
اسحاق ڈار وہ شخصیت ہے جس نے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر نئی عظمت بخشی ہے۔ صدر مسلم لیگ ن مدینہ
Aug 06, 2025 | 16:20