پاکستان نے نیٹو افواج کے ساتھ رابطے کے لئے قائم افغان سرحد کے قریب دو مراکزبند کر کے اہلکاروں کو واپس بلوالیا ہے۔
امریکی عہدیدارکے مطابق نیٹو افواج کے ساتھ رابطے کے لئے افغان سرحد پر قائم تین سینٹرز میں سے دو پاکستانی فورسز نے خالی کرنا شروع کردیئے ہیں جس سے پاکستانی افواج سے روابط کی امریکی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے اورکوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو کے فضائی حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر نیٹو کی سپلائی معطل کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی افواج کے زیراستعمال شمسی ایئربیس بھی خالی کرانے کا اعلان کیاتھا، جبکہ پاکستان نے بون کانفرنس میں بھی شرکت نہیں کی۔