سعودی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کے خاندان کا آئندہ دو روز میں پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ کے ایک اہل کار نے بتایا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے اسامہ بن لادن کی دو بیواؤں اور بچوں کو واپس لینے کی درخواست کی تھی جو سعودی حکومت نے منظور کرلی ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیرعبدالعزیزغدیر کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں اب تک کوئی سرکاری ہدایات نہیں ملی۔ سعودی اخبارنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو آئندہ دو روز میں خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب واپس بھجوائے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستانی حکام نے ان کی واپسی کی تاریخ کوخفیہ رکھا ہے۔