وزیر داخلہ رحمان ملک نے محرم کا احترام کرنے پر طالبان کا شکریہ ادا کیا، کہتے ہیں طالبان ہتھیار پھینک دیں تو ملکر کام کرسکتے ہیں
وزارت داخلہ کے باہرمحرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے جہوں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو شاباش دی وہی انکی اپیل پر محرم کا احترام کرنے پر وزیر داخلہ نے طالبان کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم کا احترام کرنے اور پر امن رہنے کیلئے طالبان سے اپیل کی تھی جس پر طالبان نے عمل کیا اور انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے طالبان سے مزید اپیل کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو ایک بار پھر ملک کیلئے کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں ، آگے آئیں اور مل جل کا کام کریں۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں محرم الحرام مجموعی طور پر پر امن رہا ، کچھ علاقوں میں حالات خراب ہونے کی اطلاعات تھیں مگر پولیس نے حالات پر قابو پا لیا ۔ کراچی میں شاہراہ فیصل پر بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جسے پہلے ہی ناکارہ کر دیا گیا، انکا کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں سیکیورٹی کیلئے موبائل سروس بند کرنا پڑی تاہم آج رات آٹھ بجے موبائل سروس کھول دی جائے گی ۔ حسین حقانی کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر حسین حقانی کا نام ای سی ایل میںشامل کر دیا گیا ہے ، انہیں بغیر اجازت ملک سے باہر جانے نہیں دیا جائے گا.