نام نہاد دھاندلی کا شور مچانے والوں کو اپنی پے درپے شکستوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے. وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
اپنے ایک بیان میں وزیراعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نے تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر نون لیگ کے امیدواروں کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی عوام نے ترقی کے مخالفوں کو مسترد کردیا، غریبوں کی حالت بدلنے کے منصوبوں میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے آئینہ دکھایا ہے- باشعور عوام نے الزام تراشی ، جھوٹ، منافقت اور ہٹ دھرمی کی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی شاندار کامیابی کا پیغام یہی ہے کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں- بلدیاتی نتائج نے ثابت کیاہے کہ عوام ملک میں جمہوریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکام چاہتے ہیں- وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کی حکومت ملک کی ترقی کے مشن کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نون کے امیدوار عوام کی خدمت میں جت جائیں۔