سڈنی میں کرسمس کے حوالے سے سانتا فن ریس کا اہتمام
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی سالانہ دوڑ کے لیے سینکڑوں مرد وخواتین سانتا کلاز کا روپ دھار کرمقامی پارک میں جمع ہوئے۔ سرخ لباس میں ملبوس لوگوں نے کرسمس کے حوالے سے خوشی منائی اورایک دوسرے کومبارکباد دی۔ جس کے بعد سانتا کلاز کا روایتی لباس پہنچے لوگوں نے دوڑ کا آغاز کیا۔ ریس کے شرکا اوپرا ہاؤس اور سڈنی ہاربربرج سے ہوتے ہوئے طے شدہ مقام پر پہنچے۔ پانچ کلو میٹر پر مشتمل ریس کو دیکھنے کے لیے سڈنی کے شہری سڑکوں پرامڈ آئے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ سانتا فن ریس کے انعقاد کا مقصد بیمار اورنادار بچوں کے لے چندہ جمع کرنا ہے۔ سانتا فن ریس کا انعقاد میلبرن، ہوبارٹ اور سڈنی سمیت آسٹریلیا کے تمام بڑے شہروں میں کیا جاتا ہے۔