میجر شبیر شریف شہید کے چوالیسویں یوم شہادت ,خراج عقیدت پیش کیا گیا
میجر شبیر شریف کے چوالیسویں یوم شہادت پر میانی صاحب قبرستان میں شہید کے مزار پر پروقار تقریب ہوئی ۔ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔.اس موقع پر شہید کی ہمشیرہ اور انکے بیٹے تیمور شریف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔میجر جنرل ریٹائرڈ سجاد علی خان، میجر جنرل فدا حسین ملک ، میجر جنرل کلیم آصف اور صوبائی وزیر بلال یاسین کی طرف سے بھی پھول چڑھائے گئے ۔میڈیا سے گفتگو میں شہید کی ہمشیرہ اور بیٹے کا کہنا تھا کہ انہیں میجر شبیر شریف کی قربانی پر فخر ہے۔ ان کی شہادت پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے