یمن کے جنوبی شہر عدن میں راکٹ حملہ ,گورنر جعفرمحمد سعد اور چھے محافظ راکٹ حملے میں جاں بحق
حکام کے مطابق جعفرمحمد سعد کو ان کے آبائی شہر عدن کے ساحلی علاقے التواہی میں نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے گورنر جعفر محمد سعد کی گاڑی پرراکٹ سے حملہ کیا جس سے گاڑی میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ حملے میں جعفرمحمد اور ان کے چھے محافظ جاں بحق ہو گئے۔ جنرل جعفر سعد کو رواں سال اکتوبر میں عدن کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ جنرل جعفر یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کے فوجی مشیر اوریمنی فوج میں اعلیٰ عہدوں پر بھی فائض رہے۔ واقعہ کی ذمے داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے بیشتر علاقے اس وقت حوثی باغیوں کے قبضے میں ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی مدد سے عدن کا علاقہ حوثیوں کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔ ماہرین کے مطابق جعفرمحمد سعد کا قتل جنیوا مذاکرات پراثرانداز ہوسکتا ہے۔