تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ ملا اختر منصور کا نیا آڈیو پیغام جاری :غیرملکی خبرایجنسی

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آڈیو پیغام میں ملا اختر منصور نے تحریک طالبان میں اختلافات اور ملا رسول کو طالبان کے ایک گروہ کا سربراہ بنائے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ملا اخترمنصور نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ نہ تو مارے گئے ہیں اور نہ ہی زخمی ہیں۔ وہ خیریت سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے درمیان پیدا ہوانے والے چند نظریاتی اختلافات کو جلد حل کرلیا جائے گا۔ اس سے قبل چینی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور رواں ماہ دو سمبر کو ایک گروہی لڑائی میں زخمی ہوگئے تھے جو بعد میں ہلاک ہوگئے۔ ایک اعلیٰ افغان عہدیدار نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں ملااخترمنصور کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔