بنکاک میں پاکستان، بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات، مثبت عمل جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر تعلقات کی ریل ٹریک پرآنا شروع ہو گئی،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی پیرس ملاقات کے بعد روابط پر جمی برف پگھلنے لگی. دفترخارجہ کے مطابق بنکاک میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے. جس میں دونوں ممالک کے سکریٹری خارجہ بھی موجود تھےترجمان کے مطابق ملاقات تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی، جس میں امن، سلامتی اور دہشت گردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں جموں و کشمیر اور ایل او سی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ، پاک بھارت سلامتی کےمشیروں نے مثبت عمل کوجاری رکھنے پر اتفاق کیا. بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی آٹھ دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ امکان ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران سشما سوراج وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گی۔