لاہور: کسانوں کا مظاہرہ، ملتان روڈ بلاک، گاڑیوں کی لمبی قطاریں
لاہور میں پنجاب بھر کے کسانوں کا ٹھوکر نیاز بیگ پر حکومت کیخلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، کسانوں نے داخلی راستہ بند کر دیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کسانوں نے مطالبات تسلیم نہ کرنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے کسان ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت چھوٹی، بڑی 500 سے زائد گاڑیوں پر سوار ہو کر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے اور احتجاج کیا، مظاہرین نے ڈھول بھی بجایا اور رقص کر کے الگ انداز میں احتجاج کیا۔ مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ کسانوں نے شہر کا رخ کرنے کی دھمکی دے دی۔