2 سال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں;- مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے 2 سال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں، اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہباز شریف نے کیا کیا ہے، شہباز شریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکا حصہ ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کام کی مثالیں دی جاتی تھیں، شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں ان کا چیک اپ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا 100 دن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے، علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔