احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، لیگی کارکنان نے زبردستی احتساب عدالت جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ن لیگ کے کارکنوں نے احتساب عدالت کے باہر احتجاج کیا، احتساب عدالت جانے کی کوشش پر پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے لیگی کارکن احتساب عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔