طویل عرصہ بعد پاکستان میں فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں،فواد چوہدری
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طویل عرصہ بعد آج پاکستان میں فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کارروائی تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت شروع کی گئی تھی۔ انھوں نے یہ باتیں انٹرنیشنل سٹریٹیجک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے راہول رائے چوہدری نے تقریب کی صدارت کی۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے عروج اور پاکستان تحریک انصاف کے تیسری پارٹی کے طورپر ابھرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا متوسط طبقہ اس بات پر خوش ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور ٹی ایل پی کے خلاف تما م اداروں کی مشترکہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام ادارے انتہاپسندی کے خطرے کے خلاف ایک ہو رہے ہیں، تمام ادارے ہماری مکمل مدد کر رہے ہیں